پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف امارات میں کھیلی جانے والی سیریز کے شیڈول میں معمولی ردو بدل کے ساتھ نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کا اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے آغاز کی تاریخوں میں دو دن بڑھا دیئے گئے ہیں۔مقابلوں کا آغاز3 نومبر کو شارجہ میں ہونے والے تین روز وارم اپ میچ سے ہوگا۔9 نومبر کو پہلے ٹیسٹ کا آغاز ہوگا۔ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریزکا پہلا مقابلہ4 دسمبر کوہو گا۔پہلاون ڈے 8 دسمبر کو ہوگا۔ آسٹریلیا کیخلاف اکتوبر نومبر میںلی سیریز کے شیڈول کے ٹیسٹ میچز کی تاریخوں میں رد و بدل کیا گیا ہے‘دبئی ٹیسٹ 20 کی بجائے 22 اکتوبر کو جبکہ ابوظہبی ٹیسٹ 28 کی بجائے 30 اکتوبر کو شروع ہوگا۔