Tarjuma Tul Quran 9th Class Book MCQS Notes pdf download and Sample Papers Punjab Boards Lahore, Sargodha, Sahiwal, Faisalabad, Bahawalpur, Multan, DG Khan, Gujranwala and Rawalpindi.
سورہ مریم اور طحہ کے نوٹس
سورہ مریم مکی ہے اور اس میں کل 98 آیات ہیں۔
اس سورہ میں حضرت مریم کا تفصیلی ذکر ہے جس وجہ سے اسکا نام مریم ہے۔
حبشہ کے بادشاہ کا لقب نجاشی تھا۔
حبشہ کے بادشاہ کا نام اصحمہ تھا۔
ہجرت حبشہ میں 11 مرد اور 4 عورتیں شامل تھیں۔
ہجرت حبشہ 5 نبوی کو ہوئی۔
اس ہجرت میں حضرت عثمان اور انکی زوجہ حضرت رقیہ بھی شامل تھیں۔
نجاشی کے دربار میں حضرت جعفر طیار نے سورہ مریم کی تلاوت کی۔
سورہ مریم کا خلاصہ توحید ، رسالت اور آخرت کا بیان ہے۔
سورہ مریم میں سات انبیاء کرام کا تذکرہ ہے۔
اس سورہ میں حضرت عیسی ؑ کی معجزانہ ولادت کا ذکر ہے۔
سورہ طحہ مکی ہے جس میں آیات کی تعداد 135 ہے۔
اس سورت کا آغاز حروف مقطعات سے طحہ سے ہوتا ہے اس وجہ اسکا یہ نام رکھا گیا ہے۔
آپؑ نے فرمایا یہ ان سورتوں میں سے ہے جو میرا قیمتی مال اور اثاثہ ہیں۔
اس میں حضرت عمر کے اسلام لانے کا واقعہ ہے جب انکی بہن اس سورہ کی تلاوت کر رہی تھیں۔
سورہ طحہ کا خلاصہ حضرت موسیؑ کا تفصیلی تذکرہ اور توحید ، رسالت اور آخرت کا بیان ہے۔
اس سورہ میں کہا گیا ہے کہ حق کا انکار کرنے والوں کے مقابلے میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
قرآن مجید آپؑ کا سب سے بڑا معجزہ ہے۔
اصل کامیابی کا فیصلہ قیامت کے دن ہوگا۔
اس سورہ میں حضرت موسیؑ کی زندگی کے تین مراحل بیان ہوئے ہیں۔
Download Tarjuma-Tul-Quran Sample Paper and Scheme here
Download Tarjuma-Tul-Quran Past Paper 2023 here
Download Tarjuma Tul Quran 9th Class Book in pdf