Bojo to jane Paheli bujho Urdu paheliyan with answer pdf simple answers k sath. bht dilchasp pahelian urdu hindi
کس مہینے میں عورتیں کم بولتی ہیں؟
فروری
ٹانگیں ہیں چار پھر بھی چل نہیں سکتی؟
کرسی
وہ کونسا جانور ہے جس کا گوشت کھانا حلال لیکن اسکو بیچنا حرام ہے؟
قربانی کا جانور
وہ کون سا پھل ہے جس کو کھانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا؟
محنت کا پھل
وہ کونسی چیز ہے جو گرم کریں تو جم جاتی یے؟
انڈہ
لڑکیوں کی کونسی چیز چلتے چلتے کبھی نہیں تھکتی؟
زبان
وہ کیا ہے جو ہر وقت سورج کو دیکھتا رہتا ہے؟
سورج مکھی کا پھول
درخت ہے لیکن لکڑی اس میں نہیں؟
کیلے کا درخت
کونسی دال ہے جس کو الٹا کرو تو ملک بن جاتا ہے؟
ماش
وہ کونسی جگہ ہے جہاں لوگ جیت کے بجائے ہار مانگتے ہیں؟
پھولوں کی دکان
وہ کیا ہے جس کو توڑ کر لوگ اچھلتے ہیں؟
ریکارڈ
وہ کیا ہے جو کھڑا رہے تو زندہ بیٹھے تو مر جائے؟
درخت
کونسا پھول ہے جس کو سونگھا نہیں جاتا صرف کھایا جاتا ہے؟
گوبھی کا پھول
وہ کیا ہے جس کو پانی بھی گیلا نہیں کر سکتا ؟
عکس