How can we earn from internet online simple method to earn money from internet online

Internet sy online paisy kmany ka asan tarika urdu mein guide rehnumai

آجکل ہر بندہ اپنا زیادہ وقت فیس بک اور یو ٹیوب پر گزارتا ہے اور وہ بھی اکثر دوسروں کی بنی ہوئی ویڈیوز دیکھنے میں وقت ضائع کیا جاتا ہے کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جتنا وقت آپ دوسروں کو دیکھنے پر گزارتے ہیں اگر اسکا آدھا وقت اپنے لیے کر دیں تو آپ ہو سکتا ہے دو تین ماہ بعد ہزاروں یا لاکھوں ماہانہ کمانے لگیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے لئے نہ تعلیم کی کوئی شرط ہے نہ اتنی مہارت سادہ سا کام ہے کوئی ویڈیو بناو یو ٹیوب پہ ڈالو ، ہو سکتا ہے کہ رات کو ویڈیو ڈالی اور صبح کو آپ دنیا میں مشہور ہو گئے اگر آپ کی قسمت اچھی ہوئی اور ویڈیو وائرل ہو گئی۔ لیکن ایسا یہ بھی ممکن ہے کہ مسلسل ایک سال تک آپ کو محنت کرنی پڑے اور پھر آپ کمانے لگیں۔
آپ کہیں جا رہے ہیں اور راستے میں دو بندے لڑ رہے ہیں ایک بہت زخمی ہو گیا ہے آپ نے ویڈیو بنائی یو ٹیوب اور اپنے فیس بک پیج پر ڈال دی وہ وائرل ہو گئی دو فائدے ہوئے ایک کمزور کو انصاف مل جائے گا اور دوسرا آپ کو جو آپ یقینا سمجھ گئے ہوں گے۔

دوستو کوئی بھی ویڈیو بنا سکتے ہیں اخلاق کے دائرے میں ہو، کوئی ان پڑھ بھی یہ کام کر سکتا ہے۔
آپ روز نئی ویڈیوز دیکھتے ہوں گے لاکھوں وئیوز ہوتے ہیں لوگوں نے اپنے یوٹیوب چینل بنا رکھے ہیں ہزاروں لاکھوں ماہانہ کما رہے ہیں۔
کچھ لوگ حیران ہو رہے ہوں گے کہ ویڈیو سے کس طرح پیسے آئیں گے۔ سادہ سی مثال ہے آپ جیو پر ڈرامہ دیکھ رہے ہیں اس دوران اشتہارات آتے ہیں وہ کمپنیاں چینل کو پیسے دیتی ہیں۔یہی اصول یوٹیوب پر ہے آپ کی ویڈیو جب لاکھوں لوگ دیکھیں گے گوگل کمپنیوں کے اشتہارات چلائے گا اور آپ کو شئیر ملے گا۔

خاص کر پروفیشنل لوگ تو اس سے زیادہ فائدہ لے سکتے ہیں وہ اپنی فیلڈ کے متعلق ویڈیوز بنائیں۔

یہ پوسٹ کرنے کا مقصد میرا یہ ہے کہ ہوسکتا ہے کسی کو فائدہ ہو جائے۔اگر کوئی دوست دلچسپی رکھے تو میں اسکی رہنمائی کر سکتا ہوں۔
ویسے آن لائن انٹرنیٹ پر پیسے کمانے کے سینکڑوں طریقے ہیں لیکن سب سے زیادہ آسان یو ٹیوب پر چینل بنانے کا ہے اور یہ بہت آسان بھی ہے۔اس کے لئے آپ کو صرف ایک اچھا موبائل چاہیے۔باقی دو تین سٹیپ ہیں اور بس
امید ہے آپ کو میری پوسٹ پسند آئی ہو گی اس سلسلے میں آپ یو ٹیوب میں چینل بنانے کی چند ویڈیوز دیکھ لیں اور اگر کوئی باے سمجھ نہ آئے تو مجھ سے آپ پو چھ سکتے ہیں۔

Share this;