Sri Lanka Won First Test Match againsat Pakistan

match

سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سات وکٹوں سے ہرا دیا

غیر ملکی کوچز بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو وننگ ٹریک پر نہ لاسکے ۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔سری لنکا نے 99 رنز کا مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔سری لنکا کی جانب سے اوپل ترنگا اور مہیلا جے وردھنے نے دوسری اننگز کا آغاز کیا۔سری لنکا کو 28 رنز کے مجموعی سکور پر پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب اوپل تھرنگا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں مہیلا جے وردھنے نے 26 اور سنگا کارا نے 21 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں جنید خان نے دو محمد طلحہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے میچ کے پانچویں روز پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سرفراز احمد نے پانچ چوکوں کی مدد سے 52 اور اظہر علی نے چار چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ دیگر کھلاڑی سری لنکا کے بالروں کی تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ نہ کر سکے۔سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں رنگانا ہیرات نے چھ اور دلرون پریران نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور سعید اجمل نے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز کیا۔اس سے پہلے سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 533 رنز نو وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔سری لنکا کی اننگز کی خاص بات کمار سنگا کارا کی شاندار بیٹنگ رہی۔ انھوں نے 24 چوکوں کی مدد سے 221 رنز بنائے۔اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن چائے کے وقفے سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 451 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے یونس خان نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 177 رنز جبکہ اسد شفیق نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے۔ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سری لنکن بائولر رنگنا ہیراتھ کو مین آف دی میچ قرارد یا گیا ۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 14اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

Share this;