Foot Ball World Cup Quarter Finals

ft ballls

فٹ بال ورلڈ کپ: کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع‘ فرانس‘ جرمنی پہلے مقابلہ میں مدمقابل

ریوڈی جنیرو(سپورٹس ڈیسک) برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنلزکا آغاز آج سے ہورہا ہے۔آج فرانس اور جرمنی کی ٹیمیں رات نو بجے ریوڈی جنیرو میں پنجہ آزمائیں گی۔ناک آوٹ مرحلے میں فرانس نے نائجیریا جبکہ جرمنی نے الجزائر کو مات دی۔آج میزبان برازیل اور کولمبیا رات ایک بجے فورٹالیزا میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ برازیل نے پری کوارٹر میں چلی جبکہ کولمبیا نے یوراگوئے کی واپسی کنفرم کی۔کل ہونے والے تیسرے کوارٹرفائنل میں ارجنٹائن اوربیلجیئم کی ٹیمیں رات نو بجے برازیلیا میں زور آزمائی کریں گے۔ ارجنٹائن نے راونڈ آف سکسٹین میں سوئٹزرلینڈ جبکہ بیلجیئم نے امریکا کوہرایاتھا۔ چوتھے کوارٹرفائنل میں رات ایک بجے نیدرلینڈز اور کوسٹاریکا کا جوڑ پڑے گا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *